صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی

صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی
صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک مستعفی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حسنین بہادر کی گزشتہ روز اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی تھی ،صوبائی وزیر احتجاجاًکابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے ،کابینہ اجلاس کے دوران ایک ہی وقت میں متعدد وزرابات کرنا چاہتے تھے ،وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ ڈسپلن کے ساتھ اجلاس چلاﺅں گا۔

سردارحسنین بہادر نے اس کے باوجود گفتگو جاری رکھی ،وزیراعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر برا منا گئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -