گورنر سندھ نے کراچی میں عمر شریف کے ’ماں‘ ہسپتال کا افتتاح کردیا

گورنر سندھ نے کراچی میں عمر شریف کے ’ماں‘ ہسپتال کا افتتاح کردیا
گورنر سندھ نے کراچی میں عمر شریف کے ’ماں‘ ہسپتال کا افتتاح کردیا
سورس: Facebook

  

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مرحوم اداکار عمر شریف کے ماں ہسپتال کا افتتاح کردیا، مرحوم عمرشریف کی اہلیہ زرین غزل کا کہنا تھاکہ عمر شریف ہسپتال والدہ کے نام سے بناسکتے تھے مگر انہوں نے اس کا نام ماں ہسپتال رکھا، 2016میں ہسپتال مکمل ہوگیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ماں ہسپتال کا افتتاح کیا گیا اورگورنرسندھ نے ہسپتال کا معائنہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری کا کہناتھاکہ پچھترسال بعد بھی اسی بحث میں الجھے ہیں کہ ملک آگے کیسے بڑھےگا، جب تک گلی محلے بہترنہیں ہوں گے ملک اچھا نہیں ہوسکتا، سب نے اپنے محلے بانٹ لیے اس لیے قوم تقسیم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ دوماہ ہوچکے اختیار کا رونا نہیں رؤں گا، کام کرنے کی نیت اورارادہ چاہیے، ہر رکن قومی اسمبلی کیلئے 50 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے اور نگرانی خود کروں گا اور ہر علاقے کا پیسہ اسی علاقے پرخرچ ہوگا، فخر پاکستان عمرشریف نے ماں ہسپتال کیلئے بہت محنت کی، جب ریاستیں فلاحی کام نہیں کرتیں تو عوام کو ذمے داری اٹھاناپڑتی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -