لاہور میں بیٹے نے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا ، انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آ گئی 

لاہور میں بیٹے نے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا ، انتہائی افسوسناک وجہ بھی ...
لاہور میں بیٹے نے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا ، انتہائی افسوسناک وجہ بھی سامنے آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں سفاک بیٹے نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا جہاں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو بے دردی سے گلا دبا کر مارا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اپنی بہن کی شادی رشتے داروں میں کرانا چاہتا تھا جس پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا اور اس نے ماں اور بہن کو ہی قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -