وومن بزنس نیٹ ورک کا یورو آئل کے تعادن سے تمام شہریوں کی کاروبارِ زندگی میں شمولیت کو یقینی بنا نے کے لئے کانفرنس کا انعقاد، غیرملکی سفراءکی بھی شرکت

 وومن بزنس نیٹ ورک کا یورو آئل کے تعادن سے تمام شہریوں کی کاروبارِ زندگی میں ...
 وومن بزنس نیٹ ورک کا یورو آئل کے تعادن سے تمام شہریوں کی کاروبارِ زندگی میں شمولیت کو یقینی بنا نے کے لئے کانفرنس کا انعقاد، غیرملکی سفراءکی بھی شرکت

  

اسلام آباد  (ویب ڈیسک) وومن بزنس نیٹ ورک نے یورو آئل کے تعاو ن سے صنفی امتیاز سے بالا تر ہو کرتمام شہریوں کی کاروبارِ زندگی میں شمولیت کو یقینی بنا نے کے لئے اسلام آبادکلب میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

وومن بزنس نیٹ ورک کی بنیاد رکھنے والے افتخار حسین اورو سیم علی دادا نے تمام اصناف کی قومی دھارے اورکارپوریٹ سیکٹرمیں شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، یورو آئل کے چیف آپریٹنگ آفیسر سُہیل احمدنے یورو پٹرولیم کے وومن بزنس نیٹ ورک کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کانفرنس میں جرمنی ، سویڈن اور امریکہ کے سفیروں نے شمولیت کی۔ کانفرنس میں کارپوریٹ سیکٹر کی بھرپور نمائندگی تھی۔

کانفرنس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے وومن بزنس نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہتے ہو ئے اس قسم کے پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایوانِ صدر ارم بخاری نے خواتین پر زور دیا کہ وہ خود بھی قومی دھارے میں شامل ہونے کی  کوشش کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -