عمران خان آج لبرٹی چوک جلسے میں خطاب کے دوران کن چیزوں کے بارے میں اعلانات کرنے والے ہیں ؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر دیا 

عمران خان آج لبرٹی چوک جلسے میں خطاب کے دوران کن چیزوں کے بارے میں اعلانات ...
عمران خان آج لبرٹی چوک جلسے میں خطاب کے دوران کن چیزوں کے بارے میں اعلانات کرنے والے ہیں ؟ نجی ٹی وی نے دعویٰ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے لبرٹی چوک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے اور عمران خان جلسہ سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اہم نکات پر روشنی ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب کے ابتدائی نکات تیار کر لیے ہیں، سابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مبینہ این آر او ٹو کو ہدف تنقید بنائیں گے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے کیسز کو بھی تقریر میں نشانہ بنائیں گے ۔عمران خان اپنی تقریر میں نیب کیسز جن میں حمزہ شہباز ، مریم اور دیگر کی بریت کے خلاف اپنے قانونی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ اسمبلیوں سے باہر نکلنے کے فیصلے کی وجوہات سے بھی عوام کو آگاہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان حکومت کی جانب سے نااہلی کی مبینہ مذموم سازشوں کو بھی بے نقاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران پر بھی رائے دیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی موجود ہ بحران سے نکلنے کا قبل از وقت انتخابا ت کا مطالبہ سر فہرست رکھیں گے جبکہ وہ مبینہ رجیم چینج کے پس پردہ کرداروں کو مزید بے نقاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔عمران خان سیاسی محاذ کے ساتھ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پر بھی اظہار خیال کریں گے ۔

مزید :

قومی -