سکول ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا 

سکول ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پہلی منزل ...
سکول ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سکول کی ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح 11 بجے پیش آیا جس کے بعد سکول کے دیگر طالبعلم اور اساتذہ وہاں جمع ہوگئے تاہم پولیس موقع پر پہنچی اور ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوراًہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے زخموں پر مرہم پٹی کی گئی۔ 

پولیس سے بات کرتے ہوئے بچی نے بتایا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا تھا، ٹیچر نے پہلے اسے کاغذ کاٹنے والی قینچی سے مارا پھر بال کھینچے پھر ٹیچر نے سکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ٹیچر کو سکول سے نکال کر واقعے کی تحقیقات شر وع کردی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -