پنجاب حکومت کا بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کا بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ 
پنجاب حکومت کا بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب حکومت نے بارانی علاقوں میں سولر واٹر پمپس لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 13اضلاع میں 500سولر واٹر پمپس لگانے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت ا علیٰ سطح کا اجلاس  ہوا جس میں   سولر واٹر پمپ پروگرام پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں   چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،سابق وفاقی سیکرٹری و چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی،سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  سولر واٹر پمپ لگنے سے پہلے مرحلے میں 2270ایکڑ اراضی کے لئے پانی میسر ہوگا، سولر واٹر پمپ ایک کاشتکار یا دس مختلف کاشتکار ملکر بھی لگوا سکیں گے، سولر واٹر پمپ سے دور دراز چھوٹے گاؤں میں پینے کا پانی بھی میسر ہوگا، پنجاب کے دیگر اضلاع میں بتدریج سولر واٹر پمپ نصب کئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -