نجی معاملات کی ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے ، صبا فیصل نے اعتراف کرلیا

نجی معاملات کی ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے ، صبا فیصل نے اعتراف کرلیا
نجی معاملات کی ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے ، صبا فیصل نے اعتراف کرلیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا سے اپنی بہو اور بیٹے سے متعلق پوسٹ کردہ ویڈیوز کو غلطی تسلیم کرلیا ، ساتھ ہی کہا کہ آئندہ نجی معاملات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں ہو گی ۔

 یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے کہا غصہ حرام ہے ، کہتے ہیں غصے میں  سکون سے بیٹھیں اور پانی پئیں ، میرے لئے  وہ ایک نازک لمحہ تھا جس میں، میں نے وہ ویڈیو شیئر کی مجھے وہ شیئر نہیں کرنی چاہئےتھی ، ویڈیوز اس لئے ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ  وہ خود مجھ سے نہیں دیکھی جا رہی تھی ۔ 

صبا فیصل نے کہا کہ جب میں نے بیٹے کا نام لیا تو بہت درد اور تکلیف تھی ، شائد میں نے اس وقت سمجھداری سےکام نہیں لیا ، دونوں ویڈیوز اس لئے ہٹا دیں کیونکہ وہ مجھ سے نہیں دیکھی جا رہی تھیں۔آئندہ کبھی میرے نجی معاملات سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے ۔ 

اداکارہ نے ایک سوال پر جواب دیا کہ بہو اپنی پسند کی لائی ہوں، وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہیں، لیکن ہر کسی کو  اپنی مرضی سے نہیں ڈھال سکتے ، مجھے ویڈیوز شیئر کرنے کا پچھتاوا ہے ۔

مزید :

تفریح -