مکئی کا بھٹہ نہ ملنے پر ایک آدمی نے کے ایف سی ورکر کو گولی مار دی

 مکئی کا بھٹہ نہ ملنے پر ایک آدمی نے کے ایف سی ورکر کو گولی مار دی
 مکئی کا بھٹہ نہ ملنے پر ایک آدمی نے کے ایف سی ورکر کو گولی مار دی
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مکئی کا بھٹہ نہ ملنے پر ایک آدمی نے کے ایف سی کے ورکر کو گولی مار دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ واردات امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس میں ہوئی جہاں ملزم کے ایف سی پر آیا اور مکئی کے بھٹے کا آرڈر کیا۔
کے ایف سی کے 25سالہ ورکر نے اس آدمی کو بتایا کہ بھٹے ختم ہو چکے ہیں۔ اس پر وہ غصے میں آ گیا اور پستول نکال کر اس کو گولی مار دی۔ گولی نوجوان کے پیٹ کے نچلے حصے میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ساتھی ورکرز نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام ساڑھے 6بجے کے قریب پیش آیا۔ ملزم ورکر کو گولی مارنے کے فوراً بعد فرار ہو گیا جس کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ ملزم کو شناخت کرنے اور گرفتاری عمل میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔