لاہورکے ایک پارک میں برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا

لاہورکے ایک پارک میں برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے ...
لاہورکے ایک پارک میں برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا
سورس: Twitter/@OfficialDPRPP

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ برقعہ پوش نوجوان پارک میں اپنی محبوبہ کا انتظار کر رہا تھا، جسے فیملی کے ساتھ وہاں آنا تھا۔

لڑکی اوراس کی فیملی کے آنے سے پہلے پارک کے مالیوں کو اس نوجوان کی چال ڈھال دیکھ کر شک پڑ گیا اور جب انہوں نے نوجوان سے بات کی تو ان کا شک یقین میں بدل گیااورانہوں نے اس کا برقعہ اتروا کر اسے زدوکوب کیا اور پھر پولیس کو بلا کر اسے گرفتار کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ رواں ماں کے آغاز میں گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا جہاں لڑکی کے محلے داروں نے برقعہ پہن کر اسے ملنے آئے نوجوان کو پکڑ کر پیٹ ڈالا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -