لاہور ، نجی دوا ساز کمپنی منشیات بنانے اور سمگلنگ میں  ملوث نکلی 

لاہور ، نجی دوا ساز کمپنی منشیات بنانے اور سمگلنگ میں  ملوث نکلی 
لاہور ، نجی دوا ساز کمپنی منشیات بنانے اور سمگلنگ میں  ملوث نکلی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں نجی دوا ساز کمپنی منشیات بنانے اور سمگلنگ میں ملوث نکلی ، اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کمپنی مالک سمیت ملوث تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

نجی ٹی وی "اے آر وائی نیوز" کے مطابق  اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے  اطلاع پر  کارروائی کرتے ہوئے دوا ساز کمپنی پر چھاپہ مارا جہاں انکشاف ہوا کہ کمپنی منشیات بنانے اور اسکی سمگلنگ میں ملوث ہے ، اے این ایف نے کمپنی مالک سمیت تمام افراد کو گرفتارکرلیا۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق کمپنی دیگر فارما کمپنیوں سے کیٹامائن خرید کر منشیات تیار کرتی اور بیچتی تھی ، آپریشن کے دوران  50 کلو کیٹامائن اور دو گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -