کورونا کے بعد ایک اور وباء عالمی سطح پر پھیلنے لگی ،30 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

کورونا کے بعد ایک اور وباء عالمی سطح پر پھیلنے لگی ،30 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ...
کورونا کے بعد ایک اور وباء عالمی سطح پر پھیلنے لگی ،30 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

  

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا کہ  دنیا کے  30 ممالک میں ہیضہ تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ مزید میں بھی پھیلنے کا خدشہ موجود ہے ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ دنیاکے  30 ممالک میں موذی مرض کی وباء تیزی سےپھیل رہی ہے  جس کا سب سے بڑا سبب موسمیاتی تبدیلی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے جنیوا کے مرکزی دفتر میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ30 افریقی ممالک  میں ہیضے کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ، موسمیاتی تبدیلی ہیضے کی وباء کو کہیں زیادہ موذی اور جان لیوا بنانے کا سبب بن رہی ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر سال اوسطاً 13 لاکھ سے 40 لاکھ افراد ہیضے کا شکار ہوتے ہیں جبکہ اکیس ہزار سے ایک لاکھ  43 ہزار کے درمیان اموات ہوتی ہیں مگر امسال ہیضے کی وباء کی شدت میں اضافہ ہوا ہے  جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے ۔

ماہرین کے مطابق لبنان ، صومالیہ ، نائجیریا کے مہاجر کیمپوں میں ہیضے کی وباء پھیلی ، ہیضے کی وبا واضح طور پر غربت اور عدم تحفظ  کے ماحول سے تعلق رکھتی ہے ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -