باراتیوں کی گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور کمسن بچہ جاں بحق ،ا فسوسناک خبر 

باراتیوں کی گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور کمسن بچہ جاں بحق ،ا فسوسناک خبر 
باراتیوں کی گاڑی نہر میں گرنے سے دولہا اور کمسن بچہ جاں بحق ،ا فسوسناک خبر 

  

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوابی میں باراتیوں کی گاڑی نہر میں گرنےسے دولہا اور کمسن  بچہ جاں بحق ہو گئے جس سے خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کے مطابق  مردان کے ضلع  میں یار حسین ڈگری کالج کے قریب بارات کی گاڑی پل سے نہر میں گر گئی جس کے باعث دولہا اور تین سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  بارات یعقوبی سے واپس مردان جھنڈے جا رہی تھی کہ راستے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،  جاں بحق دولہا اور کمسن بچے کی میتیں  ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔  

ریسکیو حکام نے حادثے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کر کے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 

مزید :

قومی -