سیالکوٹ ، زخم گہرا ہونے کے باعث قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی 

سیالکوٹ ، زخم گہرا ہونے کے باعث قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی کی ٹانگ ...
سیالکوٹ ، زخم گہرا ہونے کے باعث قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی 

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ کے علاقے کوتوالی  میں مقامی صحافی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی  ، دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی  "جیو نیوز" کے مطابق ڈی پی او فیصل کامران نے بتایا کہ زخم گہرا ہونے کے باعث صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی ہے ، چار نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، فائرنگ کرنے والے ملزمان سےمتعلق شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ۔ 

دوسری جانب زخمی صحافی نصیر گھمن نے کہا کہ  انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا جس کے بعد ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے مطابق  میونسپل کارپوریشن کے افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔  

ادھر صحافتی برادری کی جانب سے مقامی صحافی پر حملے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -