برطانیہ میں صدر پیوٹن کا انتہائی نا مناسب مجسمہ نصب، انڈوں کی برسات کی سہولت بھی دے دی گئی

برطانیہ میں صدر پیوٹن کا انتہائی نا مناسب مجسمہ نصب، انڈوں کی برسات کی سہولت ...
برطانیہ میں صدر پیوٹن کا انتہائی نا مناسب مجسمہ نصب، انڈوں کی برسات کی سہولت بھی دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے بیل اینڈ گاؤں میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ’بیلنڈ آف دی ایئر‘ کے نام سے منسوب مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ لفظ 'Bellend'  انگریزی میں گالی  ہے اور یہ کسی  انتہائی گھٹیا  یا حقیر فرد کی مخالفت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ مجسمہ جمعرات کو پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر نصب کیا گیا تھا ۔ مجسمے  میں صدر پیوٹن کے سر کو مردانہ عضو خاص کی طرح بنایا گیا ہے۔ مجسمے کے پاس انڈوں سے بھرا ایک کارٹن بھی رکھا گیا ہے تاکہ یہاں سے گزرنے والے لوگ مجسمے کو انڈے مار سکیں۔

احتجاج کے منتظم نے  جو اپنا نام ظاہر کرنا چاہتا تھا، پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا 'مجھے کسی کو بیلنڈ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازنا تھا اور میں نے سوچا کہ ایک ایسا شخص ہے جو عالمی سطح پر اس سال کا بیلنڈ رہا ہے  اور وہ ولادیمیر پیوٹن ہے۔' کوآرڈینیٹر نے کہا کہ وہ یوکرین کے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے چیریٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے مجسموں کے ایسے چھوٹے نمونے بنائیں گے اور انہیں  بیچیں گے۔