اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت  پر فیصلہ ایک بار پھر موخر 

اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت  پر فیصلہ ایک بار پھر موخر 

  

اسلام آباد(آئی این پی)متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ ایک بار پھر موخر ہو گیا،نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اعظم سواتی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -