کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Dec 17, 2024 | 09:13 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک سافٹ ویئر انجینئر  کو ممبئی کے آزاد میدان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 31 سالہ وکرم اشوک دیشمکھ پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھے اور ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ وہ باقاعدگی سے آزاد میدان میں کرکٹ کھیلتے تھے۔اتوار کو دیشمکھ 25 اوورز کا پریکٹس میچ کھیل رہے تھے اور ان کی ٹیم کو 159رنز  کا ہدف تھا۔

دسویں اوور میں انہیں سینے میں درد کا سامنا ہوا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اگلے چھ اوورز کھیل  جاری رکھا اور اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے۔ 17ویں اوور میں وہ رن لینے کیلئے دوڑے تو زمین پر گر گئے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ایک حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں