اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی شیلنگ، چھ شدت پسند ہلاک
ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی شیلنگ سے چھ شدت پسندمارے گئے ہیں ۔ نجی چینل کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں شیلنگ کی جس سے چھ شدت پسندمارے گئے جبکہ اُن کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔