ایپل کے صارفین کے لیے بڑا خطرہ!سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کر دیا

ایپل کے صارفین کے لیے بڑا خطرہ!سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کر دیا
ایپل کے صارفین کے لیے بڑا خطرہ!سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کر دیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) انفارمیشن سیکیورٹی کمپنیوں نے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایک خطرناک وائرس ios7 اور ios8 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے موبائل فونز پر حملہ آور ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:سام سنگ اور HTCنے اپنے تازہ ترین ہینڈ سیٹ ایک ہی دن لانچ کرنےکا اعلان کردیا

اینٹی وائرس کمپنی Trend Micro کا کہنا ہے کہ یہ وائرس صارفین کو دھوکا دینے کے لئے عام طور پر بظاہر ان کے دوستوں، جاننے والوں یا ان کے کاروباری اداروں کی طرف سے بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ اسے ضرور اوپن کریں اور اس کے نقصانات کا نشانہ بنیں۔ X agent نامی وائرس موبائل فون میں گھس کر ٹیکسٹ میسج، کنٹیکٹ لسٹ، تصاویر، لوکیشن ڈیٹا اور فون پر استعمال ہونے والی ایپس کی معلومات چوری کرتا ہے اور فون پر استعمال ہونے والے کسی بھی سافٹ ویئر کو متاثر کرسکتا ہے۔

 یہ وائرس مائیکرو فون کو ازخود آن کرکے صارف کی آواز ریکارڈ کرسکتا ہے اور اسی طرح کیمرہ آن کرکے تصاویر بھی لے سکتا ہے۔ اس کے بعد چوری شدہ معلومات نامعلوم سرورز کو بھیج دی جاتی ہیں۔ اینٹی وائرس کمپنی کا خیال ہے کہ یہ وائرس روسی ہیکروں نے تیار کیا ہے جسے اس سے پہلے حکومتوں، افواج اور میڈیا کے نمایاں افراد کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن اب یہ عام صارفین کے موبائل فونز پر حملہ آور ہوکر ان کی قیمتی معلومات چوری کررہا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی