آئرلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

آئرلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئر لینڈ نے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کواپ سیٹ کرکے پاکستان سمیت گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹے بجا دی۔ آئر لینڈ نے 2007 ء کے عالمی کپ میں پاکستان کوشکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤ ٹ کر دیاتھا جس کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ باب وولمر ہار کا صدمہ برداشت نہیں کر پائے اور ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔گزشتہ روز نیلسن میں کھیلے گئے پول بی کے میچ میں آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چاروکٹوں سے شکست دی ۔اس کامیابی میں سٹرلنگ، جوائس اوراوبرائن نے شاندار بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ماہرین کے مطابق آئر لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح پاکستان سمیت دیگر بڑی ٹیموں کیلئے خطرے کی علامت ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی