بھارتی ٹیم شائقین کی امیدوں پر پورااتری ، سوراؤ گنگولی
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوراؤ گنگولی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم شائقین کی امیدوں پر پورااتری ہے اور جس طرح اس نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے امید ہے کہ ٹیم اسی طرح ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی اور ہم فائنل تک ضرور رسائی حاصل کریں گے ہر کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہے ۔