مصر جب چاہے اور جیسے چاہے جواب دینے کا حق رکھتا ہے، مصری صدر السیسی

مصر جب چاہے اور جیسے چاہے جواب دینے کا حق رکھتا ہے، مصری صدر السیسی ...

 قاہرہ ( آن لائن )شدت پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں اکیس مصری شہریوں کے قتل کے بعد مصری صدر کا کہنا ہے کہ مصر جب چاہے اور جیسے چاہے جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔مصری صدر السیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصر اور پوری دنیا اس وقت شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ سے برسرِپیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اس حرکت کا جب چاہے اور جیسے چاہے، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے قاہرہ کی جامع الازہر کی جانب سے قبطی عیسائیوں کی ہلاکت کو وحشیانہ قرار دیا گیا ہے جبکہ کاپٹک چرچ کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مصر موثر جواب دے گا۔ اغوا کیے جانے والے اکیس قبطی عیسائیوں کولیبیا کے مشرقی ساحلی شہر سرت سے اغوا کیا گیا تھا۔ان افراد کی رہائی کے لیے مصر میں مظاہرے کیے گئے اور حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ان افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے حکومت نے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔مصر کے صدر نے لیبیا میں پھنسے اپنے شہریوں کو ہوائی جہازوں کے ذریعے نکالنے کی پیشکش کی تھی۔ مصری حکومت نے اپنے شہریوں کو لیبیا کا سفر کرنے سے منع کیا ہے مگرلوگ روزگار کی تلاش میں لیبیا جاتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر