دنیا بھر میں اکیس مصری شہریوں کے قتل کے بعد شدید غم وغصہ کا اظہار

دنیا بھر میں اکیس مصری شہریوں کے قتل کے بعد شدید غم وغصہ کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ( آن لائن ) اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے اکیس معصوم مصری شہریوں کے قتل کے بعد مصر سمیت دنیا بھر میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ میں مشترکہ طور پرآئی ایس آئی ایل کی جانب سے اکیس مصریوں کے بھیانک اور بزدلانہ قتل پر مذمت کی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر مصری شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایل کو شکست دئے جانے پر زور دیااور اس عمل کو انسانیت کے بنیادی اقدار کے خلاف قرار دیا سلامتی کونسل نے دیگر تمام یرغمالیوں کی فوری طور پر اور محفوظ رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کا قتل شیطانی عمل ہے آئی ایس آئی ایل کے خلاف بینالاقوامی برادری کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اکیس مصری شہریوں کے قتل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مصری وزیر خارجہ کو فون کیا اور اسلامی ریاست کے نیچ اور بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی مصری شہریوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں سے انتقام لینے کا عہد کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -