اطالوی ساحلی محافظوں نے 2164 تارکین وطن کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا

اطالوی ساحلی محافظوں نے 2164 تارکین وطن کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (اے پی پی) اطالوی ساحلی محافظوں نے لیبیاسے 12کشتیوں کے ذریعے بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 2164 تارکین وطن کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ ہفتے خراب موسم کے باعث حادثات میں سینکڑوں تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران لیبیا کے ساحل کی جانب سے آنے والے مسلح افراد تارکین وطن کی خالی کردہ کشتیوں میں سے ایک کو لیبیا کی طرف لے گئے۔ کلاشنکوفوں سے مسلح ان افراد نے اطالوی ساحلی محافظوں کو تارکین وطن کی کشتیوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی ۔ ریسکیو آپریشن میں اطالوی ساحلی محافظوں کے 4 بحری جہازوں ‘ بحریہ کے ایک جہاز اور ایک ہوائی جہاز نے حصہ لیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے مطابق 2014ء میں بحیرہ روم کو پار کرکے یورپ داخل ہونے کی کوششوں کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3500 تک پہنچ گئی۔

مزید :

عالمی منظر -