ترکی‘ باغی رہنما کی گرفتاری کے خلاف کرد علاقوں میں احتجاج

ترکی‘ باغی رہنما کی گرفتاری کے خلاف کرد علاقوں میں احتجاج

انقرہ (آن لائن )ترکی کے جنوب مشرق کے کرد اکثریتی علاقوں میں ہزاروں افراد نے باغی رہنما عبداللہ اوکلان کی گرفتاری کے 16 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوا۔ مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کئے۔ جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید : عالمی منظر