جاپان کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 15ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

جاپان کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 15ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے 4 ہزار فوجی (آج) منگل کو خلیجی ریاست کویت روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے 4ہزار فومی شام اور عراق میں سرگرم انتہا پسند گرہ داعش کے خلاف ممکنہ ملٹری ایکشن کے تناظر میں کویت میں تعینات کئے جارہے ہیں واضح رہے کہ صدر اوباما نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ ان کی حکومت کو داعش کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کا اختیار دیا جائے امریکی فوجیوں کے ہمراہ ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی روانہ کی جائیں گی مذکورہ فوجیوں میں وہ فوجی شامل ہیں جو پہلے بھی عراق میں جاری جنگ کے دوران تعینات رہ چکے ہیں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد کویت میں 4 ہزار امریکی فوجیوں کی یہ سب سے بڑی تعیناتی ہوگی۔

مزید : عالمی منظر