شہداکے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا شبیر احمد شاہ

شہداکے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا شبیر احمد شاہ

سری نگر(کے پی آئی) ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ شہداکے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔غلام محمدبلہ کی 40ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شبیر شاہ نے کہاکہ ان عظیم شہیدوں کی قربانیاں اور یادیں ہماری تحریک آزادی کے لئے اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیوں نے ہی ہماری حق پر مبنی جدوجہد کوآزادی کو عنوان بخشا ہے۔شبیر شاہ نے غلام محمد بلہ کی عظمت اور مشنِ آزادی کے لئے ان کی قربانیوں اور جذبہ ایثار پر انہیں شاندار خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید موصوف پولیس حراست میں اس وقت شہادت کے منصب پر فائز ہوئے جب انھوں نے15فروری 1975کو اندرا عبداللہ معاہدے کو چلینج کرتے ہوئے اور اسے قرارد دے کر اس کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ ہم ان جانبازوں کے مقروض ہیں اور قوم ان کی یادوں کو اپنے دل سے محو نہیں کرسکتی۔ادھرشبیر احمد شاہ کی ہدایت پر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا ایک وفد جس میں نصیر احمد،محمد ابراہیم،ریاض احمداورمنظور احمد شامل تھے ، نے سوپور میں شہید کی آخری آرام گاہ پر جاکران کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ادھر غلام محمد بلہ کی چالیسویں برسی پر اتوار کومزار شہداسوپور میں تقریب منعقد ہوئی ۔

جس کے دوران غلام محمد خان سوپوری نے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بلہ کشمیر کی تحریک آزادی کا ایک ناقابل فراموش مجا ہد کردار ہے جنہوں نے ریاستی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے اندرا گاندھی اور شیخ عبداللہ کے درمیان کشمیر کے مستقبل پر دہلی ایکارڑ کو مسترد کرکے شہادت حاصل کی۔اس موقعہ پر ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں کئی لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے حق میں دئا مغفرت کی ۔اس دوران قطب عالم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے جموں کشمیر کے متنازعہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے کافی کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1931 سے لے کرآج تک مسئلہ کشمیر کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن سے سینکڑوں مزار بھر گئے ۔ تاہم ظلم و جبر کے خلاف حق کی آواز بلند ہوتی رہے گی اور ان شہداکے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔

مزید : عالمی منظر