مراکشی حکام کادو فرانسیسی صحافیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

مراکشی حکام کادو فرانسیسی صحافیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

رباط(اے پی پی) مراکش کی حکومت نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے دو فرانسیسی صحافیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے فرانس تھری ٹی وی چینل سے وابستہ جین لوئی پیریز اور پائری شاٹارڈ کو مراکش میں حکام کی اجازت کے بغیر دستاویزی فلم تیارکرنے کے الزام میں اتوار کو حراست میں لیا گیا تھا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی پریمیرز لگنیز کے بانی پال موریرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں صحافیوں نے مراکش میں متعلقہ حکام سے دستاویزی فلم بنانے کی اجازت کے لئے تحریری درخواست دی تھی لیکن کئی ہفتے انتظار کے بعد کوئی جواب موصول نہ ہونے پر انہوں نے یہ تصور کرلیا کہ انہیں اپنا کام کرنے کے لئے ایسی کسی اجازت کی ضرورت نہین تھی موریرا کے مطابق مراکش پولیس نے دونوں صحافیوں کو ایک غیر سرکاری تنظیم کے دفتر سے حراست میں لیا تھا۔

مزید : عالمی منظر