پاکستانی گلو کار علی حیدر کو ہالی ووڈ فلم کی پیشکش

پاکستانی گلو کار علی حیدر کو ہالی ووڈ فلم کی پیشکش

 کراچی(این این آئی)پاکستانی فنکار دنیا کے کسی بھی حصے کی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے اپنے ہم ممنصب ساتھیوں سے کسی بھی طرح کم نہیں۔ایسا متعدد افراد سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز (صرف ہندوستان سے ہی نہیں) بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔اور اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی حیدر کو ایک ہولی وڈ ڈائریکٹر کی جانب سے پیشکش ہوئی ہے۔سننے میں آرہا ہے کہ علی حیدر کو ڈائریکٹر نے ایک ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے جس میں وہ ایک پاکستانی کے کردار کو نبھائیں گے۔آخری اطلاعات تک علی حیدر اس پیشکش پر غور کررہے ہیں اور انہوں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید : کلچر