کوپن ہیگن ٗپولیس حملہ آور کے متشدد ماضی سے آگاہ تھی ٗ ڈنمارک پولیس

کوپن ہیگن ٗپولیس حملہ آور کے متشدد ماضی سے آگاہ تھی ٗ ڈنمارک پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوپن ہیگن (این این آئی)ڈنمارک کی پولیس نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن کے دو مقامات پر فائرنگ کرنے والا شخص 22 سالہ ڈینش شہری تھا جس کے پرتشدد ماضی کے بارے میں پولیس کو پہلے سے پتہ تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح شخص جسے پولیس نے ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے کے بارے میں پولیس نے کہاکہ ان کی رہائش شہر کے نوریبرو علاقے میں تھی جس کی نگرانی پولیس کر رہی تھی مسلح شخص کے نام کو ابھی تک عام نہیں کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خود ہی کارروائی کر رہا تھا جس کے بارے میں پولیس کو اس کے جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ تعلقات کا علم تھا۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ جب مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی اور پولیس کی کارروائی میں وہ ہلاک ہوا تو وہ پستول سے لیس تھاانہوں نے کہا کہ پولیس کو ایک اور ہتھیار بھی ملا جس کو شبہ ہے کہ پہلی فائرنگ میں استعمال کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -