عراق،سنی قبائلی لیڈر اپنے بیٹے ،سات محافظوں سمیت جاں بحق

عراق،سنی قبائلی لیڈر اپنے بیٹے ،سات محافظوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد( صباح نیوز)عراقی دارالحکومت میں ایک اہم سنی قبائلی لیڈر کو اس کے بیٹے اور سات محافظوں سمیت ہلاک کر دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سنی لیڈر کا نام شیخ قاسم سویدی الجنابی بتایا گیا ہے۔ ایک جعلی چیک پوسٹ پر شیخ جنابی کو ان کے رکن پارلیمنٹ اور بھتیجے زید الجنابی کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا۔ زید الجنابی کو اغواکاروں نے رہا کر دیا اور بعد ازاں شیخ قاسم الجنابی کو بیٹے سمیت قتل کر دیا گیا۔ ان کی لاشیں مقتول محافظوں کے ساتھ شمالی بغداد کی النِدا مسجد کے قریب سے ملی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ زید الجنابی کے مطابق اغوا کار انہیں بغداد کے شیعہ علاقے صدر میں لے گئے تھے۔ سنی لیڈر کا قافلہ جنوبی بغداد کے علاقے لطیفیہ سے مرکزی علاقے کی جانب روانہ تھے۔

مزید :

عالمی منظر -