غلام محی الدین کے صاحبزادے پروڈیوسر و ڈائریکٹر جمشید جان کی فلم میں کاسٹ
لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کے معروف ہیرو غلام محی الدین کے صاحبزادے کو ڈائریکٹر پروڈیوسرجمشید جان محمد جمن نے اپنی نئی فلم میں ہیرو کاسٹ کرلیا ہے۔اس فلم کا نام اور دیگر کاسٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔اس فلم کی تمام تر شوٹنگ بیرون ملک ہوگی۔جمشید جان محمد جمن ان دنوں لاہور میں فلم کی کاسٹنگ میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ جمشید جان ماضی کے نامور فلمساز اور ہدایتکار جان محمد جمن کے صاحبزادے ہیں ان کے والد نے ’’کڑیوں کو ڈالے دانہ‘‘سمیت کئی شہرہ آفاق فلمیں بنائی تھیں۔