ضرب عضب کی کامیابی کیلئے وزیر اعظم کوصاف نیت سے آگے بڑھنا ہوگا، آصف جلالی

ضرب عضب کی کامیابی کیلئے وزیر اعظم کوصاف نیت سے آگے بڑھنا ہوگا، آصف جلالی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اہلسنت کے خلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کرکے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کو خوش کیا ہے،انہوں نے کہاکہ ضرب عضب آپریشن کی مکمل کامیابی کیلئے وزیر اعظم محمد نوازشریف کو صاف نیت سے آگے بڑھنا ہوگا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا محاسبہ کرنا ہوگا ۔اہلسنت علماء ،خطبہ اور کارکنان کی پنجاب بھر میں بلاجواز پکڑ دھکڑ سے ضرب عضب آپریشن کے حامی اہلسنت کو حراساں کرنے اور پاک افواج کے خلاف احتجاج کرنے کی ذہن سازی کی جا رہی ہے ،حکومت کی ایسی تمام منفی سوچوں کا مقابلہ کریں گے ۔کارکنان پر امن اور پر عزم رہیں مولانا محمد فیاض جلالی سربراہ الغالبون (یوتھ ونگ تحریک صراط مستقیم پاکستان) و دیگر کارکنان کی گرفتاریاں ،گھروں پر چھاپے اور من گھڑت جھوٹے مقدمات ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1