حکمرانوں نے عوام کا سکھ اور چین چھین لیا ہے، ثمینہ خالد گھرکی

حکمرانوں نے عوام کا سکھ اور چین چھین لیا ہے، ثمینہ خالد گھرکی

 لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہو کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں نے عوام کا سکھ اور چین چھین لیا ہے مہنگائی لا قانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے شہر کے ا طراف میں بدامنی ، بے چینی اور بد انتظامی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور حکومت نام کی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے دعوے وعدے اور ارادے سب کے سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں لوڈشیڈنگ ختم تو درکنار کم بھی نہیں ہوئی بلکہ دن بدن اس میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں ۔ ثمینہ خالدگھرکیا کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو بد دستور پریشان کر رکھا ہے اور اب تو ایک حکومتی وزیر نے عوام کو آئندہ پانی کے بحران کی نوید بھی خودہی سنادی ہے دوسری طرف پارلیمنٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کی جاہی ہے اور حکومت کی جانب سے عوام سے ان کا سکھ کا سانس چھین لینے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1