حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنائے، خواجہ عطاء الرحمن

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنائے، خواجہ عطاء الرحمن

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی شہیدبھٹو کی چیر پرسن غنویٰ بھٹو اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطا ء الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنائے اوراس سلسلے میں حکومت نے مسافروں کی انشورنس کا جو پروگرام بنایا ہے اس پرفوری عمل ہونا چاہئے ایک ہی ہفتے میں دو مرتبہ ٹرینوں پرحملے تشویشناک امر ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ ملک میں آئے روزہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں جو ملکی اقتصادی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب کررہے ہیں حکومت کی جانب سے اقتصادی کاوشوں کا فائدہ اسوقت ہو گا جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہو گا اس لئے حکومت کو عوام کی اس تشویش پرتوجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کے قریب معدنی ذخائر کی دریافت ایک احسن اقدام ہے جس پر اگرسنجیدگی سے عمل درآمدجاری رہا توپاکستان کی اقتصادی حالت بتدریج بہتر سے بہتر ہوتی چلی جائے گی اورعوام خوشحال ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1