اعجاز احمد چودھری صوبائی تنظیم کے ہمراہ آج تنظیمی دورے پر ننکانہ روانہ ہونگے
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری صوبائی تنظیم کے ہمراہ آج ایک روزہ تنظیمی دورے پر ضلع ننکانہ جائیں گے، وہ حلقہ این اے 137 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بریگیڈیر (ر) اعجازشاہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد ہ جلسوں سے خطاب کریں گے اور ان کے دورے کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے بھانجے رانا ذوالقرنین پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔