گلوکار ندیم عباس لونے والا کے گیت’’لو سٹوری‘‘ کے ویڈیو کی لانچنگ تقریب

گلوکار ندیم عباس لونے والا کے گیت’’لو سٹوری‘‘ کے ویڈیو کی لانچنگ تقریب

حسن عباس زیدی

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل گلوکار ندیم عباس لونے والا کے نئے گیت’’لو سٹوری‘‘کے ویڈیو کی شاندار لانچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ویڈیو لانچنگ تقریب میں جو شخصیات شریک ہوئیں ان میں وجاہت عطرے ،گلوکار مراتب علی،فدا حسین،میڈم سنگیتا، گلوکارہ حمیرا ارشد،اکرم راہی،سٹار میکر جرار رضوی،گلوکارہ شفق علی،مون پرویز،علی لونے والا،سلیم بزمی،اسلم پھلروان،صباء،عمران شہزادہ ،ترنجیت سنگھ،محسن جعفر،ٹھاکر لاہوری ،امجد ضیاء ،عمران سائیں،امتیاز فاروقی،احمد بٹ،مائرہ نظامی،اویس ملک،عمران راج،رانا فیصل،عثمان بن احمد،زری،خالد ابراہیم خان،ببو بٹ،عدیل پی کے ،رونق علی رونقی،مجاہد حسین،حامد،فضل فراز اورخضر شہزاد اور حنا شامل ہیں۔تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے ندیم عباس لونے والا کی ویڈیو دیکھی اور ان کے کام کو سراہا مہمانوں نے کہا کہ ہماری دلی دعا ہے کہ ندیم عباس لونے والا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا ہو وہ ایک انتہائی باصلاحیت فنکار ہیں انہوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ان کا شمار دور حاضر کے چند نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عباس لونے نے کہا کہ میں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتا ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر میری تقریب کو رونق بخشنے آئے۔میرے ڈائریکٹرعدیل پی کے نے اس ویڈیو کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے اور اس میں کام کرنے والے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کام سے مکمل انصاف کیا ہے۔میں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔ڈائریکٹر عدیل پی کے نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سارے گلوکاروں کی ویڈیوز ڈائریکٹ کی ہیں مگر اس ویڈیو کو ڈائریکٹ کرنے کا اپنا ہی مزا آیا اس ویڈیو کی خاص بات ندیم عباس لونے والا کے ساتھ پرفارم کرنے فنکاروں کا انتخاب تھا خاص طور پر ماڈل صباء کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ماڈل و اداکارہ صباء نے کہا کہ ندیم عباس لونے والا کی ویڈیو میں پرفارم کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے وہ ہمارے ملک کے نامی گرامی گلوکار ہیں میں آئندہ بھی ان کی ویغیوز میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید : ایڈیشن 1