تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ، رکن ممالک کنسورشیم لیڈرکی حیثیت دینے پر رضامند

 تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ، رکن ممالک کنسورشیم لیڈرکی حیثیت دینے پر رضامند

اسلام آباد(آئی این پی) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے رکن ممالک نے فرانس، روس اور چین کی کمپنی میں سے کسی ایک کو کنسورشیم لیڈرکی حیثیت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ترکمانستان تاپی منصوبے کے لئے آئندہ ماہ چین، فرانس اور روسی کمپنی میں سے کسی ایک کو کنسورشیم لیڈر منتخب کرے گا۔ جو معاہدے کے تحت ترکمانستان سے گیس لے کر باقی رکن ممالک کو گیس برآمد کرنے کے لیے پائپ لائن بچھائے گی،رکن ممالک نے منصوبہ شروع کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ، گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے چار سال کا عرصہ درکار ہے، گیس کی درآمد دوہزار سترہ کے بجائے دو ہزار بیس میں متوقع ہے۔ 

مزید : کامرس