لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر96کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔9کمپنیوں کے حصص میں اضافہ15کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ72کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس14.04پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6086.39پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل9لاکھ 70ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز9لاکھ82 ہزار700 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے2لاکھ49ہزا ر500حصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ1لاکھ85 ہزار حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے1لاکھ53ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.10روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت19.60روپے کم ہو گئی۔