کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا ،انڈیکس دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا ،انڈیکس دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا

 کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کواتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3900اور 33800کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں22ارب35کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت29.08 فیصدکم جبکہ59.00حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34032پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس146.76پوائنٹس کمی سے 33796.44 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 22ا رب ،35 کروڑ 55 لاکھ381روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی   جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب7ارب 24کروڑ47لاکھ62ہزار221روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں17کروڑ70لاکھ63ہزار 990شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں7کروڑ26لاکھ25ہزار710 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت38.78روپے اضافے سے838.78روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت36.20روپے اضافے سے762.80روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ویتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت190.00روپے کمی سے3621.00جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت81.24روپے کمی سے1543.67روپے ہوگئی ۔پیر کو پی آئی اے سی اے کی سرگرمیاں1کروڑ79لاکھ86ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے9.26روپے جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ62لاکھ 89 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت36پیسے اضافے سے31.68روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس76.48پوائنٹس کمی سے 21919.78پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس19.09پوائنٹس کمی سے 54455.82جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس75.47پوائنٹس کمی سے 24430.71پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس