ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ، یاسر گیلانی

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ، یاسر گیلانی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنیوالے حکمران اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے مسلم لیگ( ن) کی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں نوجوان نسل نے روایتی سیاست دانوں کو مسترد کر دیا ہے ملک میں تبدیلی تحریک انصاف ہی لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ملک ذکاء اللہ، جاوید دستگیر، ملک ناصر علی، بابو عاطف اسلم، بابو غلام مصطفی، چوہدری یعقوب نمبردار، ملک مصباح الحسین اور اعجاز احمدکے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔     انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جاچکے ہیں ،حکمران جھوٹے وعدے کرکے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4