پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن کی اپیل پر آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن کی اپیل پر آج احتجاجی ریلی نکالی ...

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن کی اپیل پر آج صبح 11بجے سنٹر فار انڈر گریجوئیٹ سٹڈیزسے ادارہ تعلیم و تحقیق (آئی ای آر) تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں ایسو سی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر عابد چوہدری، ڈاکٹر مقیت جاوید اور دیگر نے کہا کہ جمعیت کے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے لیکن ابھی تک انہیں گرفتا ر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردعناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4