سوشل میڈیاپر شہیدنقوی کی برسی کے حوالے سے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، احسن نقوی

سوشل میڈیاپر شہیدنقوی کی برسی کے حوالے سے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ...

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی نے برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس اونے بانی تنظیم کی برسی کسی رابطہ مہم تیز کر دی ملک بھر میں تصویری نمائش اور کارنر میٹنگز کا آغاز کر دیا گیا برسی میں افکار شہداء کانفرنس بھی منعقد ہوگی جس میں جید علماء کرام خطاب کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پرشہیدنقوی کی برسی کے حوالے کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے علامہ احمد اقبال رضوی کاکہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے قوم و ملت کے نوجوانوں کو بیدار کیایونیورسٹیز میں سیکولر نظریات سے نبردآزما طلبا شہید ڈاکٹر ممد علی نقوی کی نظریاتی فوج ہیں آئی ایس او کے نوجوان انقلابی افکار اور بیداری کا جزبہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار سے لیتے ہیں7مارچ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کا دن ہے یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی سرزمین پر انہتاء پسندوں نے انسان دوست شہیدڈاکٹر محمد علی نقوی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا انکا یوم شہادت شہداء سے تجدید عہد کا دن ہے شہداء نے اپنا فریضہ ادا کر دیا اب ہمیں ان کے راستہ و نظریات پر کاربند ہونا ہے شہید کی برسی لاہور میں انکے مرقد پر منعقد ہوگی جس میں ملک بھر ہزاروں عاشقان شہید شرکت کریں گے ۔    کرکے شہید سے کئے ہوئے عہد کی تجدید کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4