سیشن عدالت کاشہری کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کرنے کاحکم

سیشن عدالت کاشہری کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کرنے کاحکم

 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہری کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو اسے ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے ایڈیشنل سیشن جج عدالت میں درخواست گزار نغمہ بی بی نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس میرے ان کے سوتیلے بیٹے جسے انہوں نے گھر سے عاق کر دیا ہے کے ساتھ مل کر مختلف حیلوں بہانوں سے سائلہ اور اسکے گھر والوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہی ہے ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس کو متعدد بار بتایا کہ اب ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ گھر چھوڑے بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس ملازمین آئے روز مختلف بہانوں سے انہیں تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ،عدالت نے متعلقہ پولیس کو سائلہ اور اس کے گھر والوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4