چاردیواری مسمار کرنے پر ٹی ایم او اور ٹی او آر راوی ٹاؤن عدالت طلب

چاردیواری مسمار کرنے پر ٹی ایم او اور ٹی او آر راوی ٹاؤن عدالت طلب

لاہور(نامہ نگار)سول جج ممتاز احمد تارڑ نے حکم امتناعی کے باوجود جیاموسی میں چارہ فروخت کرنے والے دکانداروں کی چاردیواری مسمار کرنے پر ٹی ایم او اور ٹی او آر راوی ٹاؤن کوکل طلب کرلیا۔سول جج ممتاز احمد کی عدالت میں شاہدرہ جیا موسی کے میاں احسن سعید نے اپنے وکیل کی وساطت سے دعوی دائر کیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹی ایم او راوی ٹاون کی طرف سے علاقے میں چارہ فروخت کرنے سے روکا جا رہا تھا اس پر انہوں نے سول کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا اس کا علم ٹی ایم او راوی ٹاون اور ٹی اوآر کو ہوا توانہوں نے انتقاماً کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں کی دکانوں کی چار دیواری توڑ دی جس سے دکانداروں کے قیمتی سامان کو بھاری نقصان ہوا ،عدالت سے استدعا ہے کہ ٹی ایم او اور ٹی او آر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عدالت نے دعوے پر ٹی ایم او اور ٹی او آر کو آج طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4