3 بچوں کودرخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری

3 بچوں کودرخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 3 بچوں کو سسرالیوں کی تحویل سے برآمد کرواکے درخوست گزار ماں کے حوالے کردیا۔عدالت میں نسرین نامی خاتون نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر ذاکر کاگزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر ہوگئی لیکن اب سسرالیوں نے اس کے تینوں بچوں ماریہ ، اسد اور چاند کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ ان سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا ہے ،عدالت سے استداع ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے انہیں ماں کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4