اہلکاروں کوجبراً برخاست کرنا آمرانہ اقدام ہے، محمد ناصر اقبال

اہلکاروں کوجبراً برخاست کرنا آمرانہ اقدام ہے، محمد ناصر اقبال

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان، آصف چٹھہ ، میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفراز خان نیازی، صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمد یونس ملک، نائب صد ور شیخ طلال امجد،مہرسلیم ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اورصدر ٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارہ کے اہلکاروں کوجبراً برخاست اورا ن کے اہلخانہ کوزندہ درگور کرنا آمرانہ اقدام ہے یونائیٹڈ بنک کے 5416 اہلکاروں کو مراعات سمیت فوری بحال کیا جائے ایک برسرروزگار اہلکار کی برطرفی سے ایک پوراخاندان متاثر ہوتا ہے۔  فوجی آمر ہو یاسول آمرہرحکمران کے دور میں سیاسی کارکنوں اورنچلی سطح کے سرکاری اہلکاروں کوانتقام کانشانہ بنایاگیاوہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔   محمد ناصراقبال خان نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں ہردورمیں حکمرانوں کی پسندناپسندکومیرٹ کانام دیا جبکہ اس آڑمیں اقرباء پروری کابازارگرم کیا گیا، یونائیٹڈ بنک کے 5416 اہلکار مسلسل کئی برسوں سے انصاف تک رسائی اورملازمت پرباعزت بحالی کیلئے کوشاں ہیں لہٰذا ء انہیں ان کاحق دیا جائے ۔   دنیا بھرمیں منتخب حکومت عوام کے روشن مستقبل کیلئے راہیں ہموارکرتی ہے مگرپاکستان میں حکمرانوں نے عوام کی زندگی مزید دشواربنانے کے سواکچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ یونائیٹڈ بنک کے برطرف5416اہلکاروں کو انصاف کی فراوانی اورفراہمی کیلئے سوموٹوایکشن اور ان کی معاشی حالت زارکاجائزہ لے،اس کیلئے ایک بااختیار کمشن مقررکیا جائے۔عدلیہ کی بحالی اورآزادی عوام کی دعاؤں اوروفاؤں کانتیجہ ہے ،منتخب اسمبلیوں سے نہیں صرف انصاف کے ایوانوں سے یونائیٹڈ بنک کے 5416اہلکاروں بلکہ خاندانوں کوانصاف ملنے کی امیدہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس موومنٹ کے کارکنان ہرمظلوم ،مستحق اورمتاثرہ فریق کے ساتھ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4