عمران خان وطن عزیز کو بحرانوں کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، چوہدری محمد قذافی

عمران خان وطن عزیز کو بحرانوں کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، چوہدری محمد قذافی
 عمران خان وطن عزیز کو بحرانوں کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، چوہدری محمد قذافی

  


 لاہور(پ ر) عمران خان ہی واحد وہ لیڈر ہیں جو وطن عزیز کو بحرانوں کی دلدل سے نکال کر ترقی کی نئی شارع پر ڈال سکتے ہیں اس وقت کی ساری امید یں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان سے جڑی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آئی ٹی ایف واہگہ بارڈ ٹاون کے صدر چوہدری محمد قذافی نے اپنے ڈیرہ پرآئے ٹائیگر فورس کو کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک باصلاحیت ایماندار اور محب وطن ہیں جنہوں نے ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا کھیلوں کے میدان میں بھی انہوں نے پاکستانی قوم کے سرفخر سے بلند کئے اور اب سیاسی میدان میں بھی ان کی فتح ممکن ہے آنیوالے دن پاکستانی قوم کیلئے خوشحالی کی گھنٹی ہے نوجوانوں کے چہرے خوشی سے چمکیں گے تاریکی ہمیشہ کیلئے دفن ہوگی ہرطرف اجالا ہی اجالا ہوگا۔   بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔  ہرطرف خوشحالی کی شہنائیاں بجیں گی ۔   انہوں نے مزید کہا کہ قائد عمران خان ہی وہ ہستی ہے جوچورلٹیروں سے نجات کا ایک ذریعہ ہیں انہوں نے آخر میں عمران خان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ایک اچھے کپتان تھے اور آئندہ ایک اچھے وزیراعظم ثابت ہونگے

مزید : میٹروپولیٹن 4