ریلویز کا تنظیم اسلامی کے اجتماع کے شرکاء کیلئے دوسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

ریلویز کا تنظیم اسلامی کے اجتماع کے شرکاء کیلئے دوسپیشل ٹرینیں چلانے کا ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) ریلویز نے تنظیم اسلامی کے اجتماع کے شرکاء کیلئے دوسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاہے۔19فروری کو پہلی سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے شب8:30بجے روانہ ہوکر اگلے دن 10:30بجے صبح بہاولپور پہنچے گی، جبکہ دوسری سپیشل ٹرین اُسی روزراولپنڈی سے08:00بجے شب روانہ ہوکر اگلی صبح 08:30بجے بہاولپور پہنچے گی۔واپسی کیلئے22فروری کو پہلی ٹرین بہاولپور سے شام05:00بجے روانہ ہوکر اگلے دن صبح 08:20بجے کراچی سٹی پہنچے گی اور دوسری ٹرین 22فروری کو بہاولپور سے شام 04:00بجے روانہ ہوکر اگلے روز04:30بجے علی الصبح راولپنڈی پہنچے گی۔ سپیشل ٹرینیں

مزید : صفحہ آخر