وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے کی دائردرخواست قابل سماعت قرار

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے کی دائردرخواست قابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون لیکچرر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی بنیاد پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو عہدے سے ہٹانے کی دائردرخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت شروع کی تو درخواست گزارکے وکیل آفتاب باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی محتسب پنجاب نے وائس چانسلر مجاہد کامران پر خاتون لیکچرر خجستہ رحمن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات درست قرار دیتے ہوئیے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی،اعتراض ختم کر کے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کیا جائے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعتراض ختم کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔ قابل سماعت

مزید :

صفحہ آخر -